تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں
گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرادی ہے.
وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی
گئی ہے.
عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت جب کہے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو
تیار ہوں، ماضی میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، نہ ہی کبھی سزا ہوئی.
فرار ہونے یا پراسیکوشن کے شواہد خراب کرنے کا امکان تک نہیں، ضمانتی مچلکے جمع
کرانے کو تیار ہوں اور ضمانت منظور کی جائے.
عدالت کی مدد کو تیار ہوں میرا مجرمانہ ریکارڈ نہیں، عمران خان
القمر
