English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تشدد کے الزامات مسترد شہباز گل نے شو لگایا تھا

القمر

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر شہباز گل پر مبینہ تشدد کی انکوائری رپورٹ آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔
رپورٹ میں شہباز گل کے تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔ شہباز گل پر جسمانی یا زہنی ٹارچر کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔
آئی جی رپورٹ کے مطابق ملزم نے تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ایک “شو” لگایا۔ رپورٹ کے ساتھ شہباز گل کا قلمبند کیا گیا بیان بھی شامل ہے۔ شہباز گل نے بیان میں گرفتاری کے روز برہنہ کر کے تشدد کا الزام دہرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے