English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صومالیہ: 2 روز سے جاری مقابلے کے بعد مسلح یرغمالی مارے گئے، 21 افراد ہلاک

القمر

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں سیکورٹی فورسز نے حیات ہوٹل پر قبضہ کرکے مہمانوں کو یرغمال بنانے والے مسلح افراد کو 2 دن جاری ہونے والے مقابلے میں مار دیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق مسلح افراد کار بم دھماکے کرکے ہوٹل میں داخل ہوگئے تھے اور عملے سمیت مہمانوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ جس کے بعد 2 روز تک سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ جاری رہا، جو بالآخر مسلح یرغمالیوں کی ہلاکت پر منتج ہوا اور ہوٹل سے قبضہ واگزار کروالیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق 2 روز تک جاری رہنے والے مقابلے میں 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوئے جب کہ 106 افراد کو بحفاظت ہوٹل سے نکالا گیا۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہلاکتوں میں حملہ آورں کی تعداد کتنی ہے۔

The post صومالیہ: 2 روز سے جاری مقابلے کے بعد مسلح یرغمالی مارے گئے، 21 افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے