English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بارشوں سے نوشہرو فیروز میں بھی تباہی

القمر

نوشہرو فیروز میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی شہر سمیت دیہی علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔
سندھ کالونی، ریاض کالونی، واپڈا کالونی، پڈعیدن روڈ، آصف کالونی اور مٹھیانی روڈ سمیت دیگر کالونیاں مکمل ڈوب گئی ہیں۔کالونیوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ضلع نوشہرو فیروز کے چھوٹے بڑے دو سے زائد دیہات ڈوب گئے ہیں متاثرین بے یارو مددگار ہوگئے ہیں۔
نوشہروفیروز شہر سمیت مورو، کنڈیارو، بھریا، محراب پور، ٹھارو شاہ اور دیگر کے نشیبی علاقے تاحال زیر آب ہیں
متاثرین کو راشن سمیت ٹینٹ تک نہ مل سکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے