ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملیر ندی میں‌ طغیانی، کورنگی کازوے پھر بند کردیا

کراچی کی ملیر ندی میں شدید قسم کی طغیانی کے پیش نظر کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے ایک بار پھر سے
بند کردیا گیا ہے. ٹریفک کو سی این جی کٹ سے گودام چورنگی کی جانب بھیجا جارہا ہے.

ہینو چورنگی سے جام صادق اور ایکسپریس وے کی طرف سے ٹریفک اپنی منزل کی طرف جاسکتے ہیں. اس
صورت حال میں جام صادق پل پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیا ہے.

گزشتہ کی مسلسل بارشوں میں کازوے کو 10 روز بند رکھنے کے بعد کھولا گیا تھا اور اب پھر بند کر دیا گیا.
سڑک کی بندش کے باوجود موٹرسائیکل سوار پولیس اہل کاروں کی لگائی ہوئی رکاؤٹیں ہٹا کر پھر بھی اسی
راستے سے جانے کی کوشش کر رہے ہیں.
شہریوں‌ کو بھی چاہیے کہ طغیانی کے پیش نظر اپنی زندگیوں کو بھی بچائیں اور اس بند راستے سے جانے کی
کوشش نہ کریں

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں