English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں‌ اب مزید بارشوں‌ کا امکان نہیں

القمر

کراچی میں‌ مزید بارش کے خطرات ٹل گئے ہیں. سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بدستور جاری ہے لیکن بارش
کا کوئی امکان دیکھائی نہیں‌ دے رہا ہے.

سندھ ڈوب گیا اور حکمران کراچی میں سکون کر رہے ہیں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 23 اگست کی شام سے 25 اگست تک تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی لیکن کوئی
خاص بارش نہیں ہوسکی.
سندھ حکومت نے بھی بارش کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں بدھ اور جمعرات کو چھٹی دے دی
تھی لیکن بارش نہیں ہوئی. اس دوران ملیر ندی میں طغیانی ہونے کی وجہ سے کورنگی کاز وے بند کر دیا گیا۔

کراچی میں اب فی الحال بارش کے اثرات انتہائی کم ہو چکے ہیں. موسم شہر کا بہتر ہے جیسے جیسے دن آگے بڑھیں
گے گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے.

دوسری جانب سندھ بھر میں‌بارش اور سیلاب کی وجہ سے معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں
لوگوں کو کھانے پکانے اور رہنے کے مسائل کا سامنا ہے.
شہروں کے شہروں میں‌ کچے مکانات تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں. متعدد مساجد، امام بارگاہ اور مندر بھی
بارش کی نذر ہو چکے ہیں.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے