چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر پاکستان آرمی کی طرف سے ملک گیر سطح پر سیلاب زدگان کی
امداد کے لیے ریلیف کیمپوں کا قیا م کیا گیا ہے-
اسی سلسلے کے تحت لاہور ڈویژن میں اب تک 10 مقامات پر امدادی کیمپ عمل پذیر ہو چکے ہیں جن
میں فورٹریس اسٹیڈیم ، صدر گول چکرکینٹ، ورکشاپ اسٹاپ والٹن روڈ ، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس
بلاک ڈی ٹو جوہر ٹاؤن، شیبا پارک وائی بلاک اور شبیر شریف چوک ڈی ایچ اے ،گریٹر اقبال پارک،
قصورنزد ڈی سی آفس ، شیخوپورہ نزد ڈی سی آفس اور گرلز ہائی اسکول چونیاں شامل ہیں.
پاکستان رینجرز پنجاب بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے لاہور کے مختلف مقامات پر کیمپوں کا قیام
کر چکی ہے جن میں غازی روڈ نزد میٹرو، جلو موڑ، ہیر کوٹھی بیدیاں روڈ، کھڈیاں روڈ قصور، آر پی ایس
قصوراور آر پی ایس کنگن پور شامل ہیں-
کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا-
