ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں تیزی
آگئی۔ پروا، کلاچی، گرہ محبت، گرہ شادہ، گرہ مٹہ، گرہ ممراز اور لونی کے سیلاب زدہ علاقوں
میں پھنسے 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور راشن تقسیم کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 بھی شامل ہے۔ ضلع ڈیرہ
اسماعیل خان میں سیلاب سے 221 سے زائد دیہات تباہ ہوئے۔ 20 افراد جاں بحق 10 سے زائد افراد
زخمی ہوئے 26 ہزار سے زائد مکان گر گئے۔ سیکڑوں مال موئشی ہلاک ہوئے۔ تقریبا 40 ایکڑ
سے زائد پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہو گئیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تیزی آ گئی۔ پاک فوج
کی جانب سے تحصیل پروا، تحصیل کلاچی پروا، کلاچی، گرہ محبت، گرہ شادہ، گرہ مٹہ، گرہ ممراز
اور لونی سیلاب زدہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کر کے سیلابی پانی میں پھنسے
لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا۔
پاک فوج کی جانب گاؤں بچہ آباد میں ایک اعشاریہ آٹھ (1.8) ٹن راشن، گرہ شادہ، گرہ مٹہ، گرہ ممراز
میں ایک اعشاریہ سات (1.7) ٹن جبکہ لونی کے سیلاب زیادہ علاقوں میں میں ایک اعشاریہ پانچ
(1.5) ٹن راشن تقسیم کیا۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کارروائی کرتے ہوئے 40 افراد کو ریسکیو کیا جن میں 12 مرد،
8 خواتین جن میں سے 4 حاملہ اور 2 گردوں کی مریضہ شامل تھیں بچوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔
4 حاملہ اور 2 گردوں کی مریضوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلع
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے 221 سے زائد دیہات تباہ ہوئے۔
