انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجا ن کے صدر الہام علی یف کو لاچن شہر سمیت زابوح اور سوس دیہاتوں کا کنٹرول آذربائیجان کے ہاتھ میں جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کے حالات میں برادر آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترکیہ میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے اپنے ہم منصب علی یف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔ ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت میں ترکیہ،آذربائیجان تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر غور کیا گیا۔
ترکیہ کے صدر نے لاچن، زابوح اور سوس دیہاتوں کے بروز جمعہ سے نظم و نسق کے آذربائیجان کے ماتحت جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
ایردوان کا کہنا ہے آذری صدر علی یف کی جنوبی قفقاز میں استحکام و امن کے قیام کا ہدف رکھنے والے حق بجانب اور قابل دوام کسی حل چارے کی تلاش کے لیے پیش کردہ خدمات قابل ستائش ہیں۔
ترکیہ،آرمینیا اور آذربائیجان-آرمینیا سلسلے کو ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے آگے بڑھانے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ہر طرح کے حالات میں برادر آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
The post مقبوضہ آذربائیجان کے علاقوں کی آازادی پرصدر ترکیہ آذربائیجان کو مبارکباد appeared first on Daily Jasarat News.
