English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاول بھٹو نے ایک کھرب 31 ارب کی امداد حاصل کرلی

القمر

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ مجموعی طور پر ایک کھرب 31 ارب روپے کی امداد حاصل کرلی۔ امداد کا طرح اور کس نے کتنی دی ہے اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 82 ارب روپے سے زائد کی امداد دی۔
اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ساڑھے 35 ارب روپے کی امداد دی۔
امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد کی امداد دی۔
ایشین ڈولپمنٹ بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی امداد دی۔
یو ایس ایڈ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 24 کروڑ 42 لاکھ روپے کی امداد دی۔
چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے چھ کروڑ 66 لاکھ روپے کی امداد دی۔
چین کے امدادی ادارے نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے چھ کروڑ 66 لاکھ روپے کی امداد دی۔ یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 30 کروڑ روپے کی امداد دی۔
برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 33 کروڑ 30 لاکھ روپے کی امداد دی۔ یونیسف، عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 66 کروڑ 60 لاکھ روپے کی امداد دی۔
پاکستان کو اقوام متحدہ، ترکی، جاپان اور چین نے ٹینٹ، ادویات، تعمیر نو کے لئے معانت سمیت دیگر معاملات میں بھی امداد کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر 131 ارب روپے (ایک کھرب، 31 ارب روپے) کی نقد امداد حاصل کرلی مزید امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے