English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرہ اسماعیل خان میں‌ متاثرین سیلاب کے لیے دوائیوں کی ضرورت

القمر

ڈیرہ اسماعیل خان میں‌ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور
لوگ بے یارو مدد گار اپنے مسیحاوں کے منتظر ہیں.
ڈی آئی خان کے علاقہ سردارے والا، مبارک شاہ، غلامے والا اور ٹھٹھہ بلوچ بھی ان ہی تباہ حال
علاقںوں‌ میں‌ شامل ہے جہاں‌ لوگ کافی پریشان ہیں.

سادات خاندان سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے اپنے طور پر ان علاقوں‌ میں سامان پہنچایاہے
انشاءاللہ 150 فیملی کا راشن لے کر آج بھی پروا سے 22 کلو میٹر دور متاثرین کے پاس دوشوار
گزار راستوں اور پانیوں سے گزر کر جارہے ہیں.
اسی طرح امام بارگاہ چاہ سید مبور شاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 300 سے زائد سیلاب متاثرین کا
بندوبست کیا گیا ہے جہاں‌ کھانے پینے کا تمام انتظام بعض‌سادات خاندان نے خود کیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہر دوسرے روز سیلاب متاثرہ علاقے میں کئی کئی کلو میٹر پیدل چل کر راشن
بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

امدادی کارروائیاں کرنے والے ان افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت متاثرین کو ادویات کی اشد ضرورت
ہے۔ مسلسل کئی دنوں سے پانی میں رہنے سے ان کے پاؤں پر زخم ہو چکے ہیں،
نزلہ، بخار کے علاوہ وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے