English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے آر وائی اور ارشد شریف میں طلاق کیوں ہوئی؟

القمر

اے آر وائی نیوز سے ارشد شریف سے اپنا تعلق توڑ دیا ہے۔ 8 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد دونوں کے درمیان نوبت طلاق پہ جاپہنچی۔
ارشد شریف کچھ وقت پہلے پشاور سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی روانہ ہوئے تھے۔ اسی وقت سے کہا جانے لگا تھا کہ اے آر وائی نے اپنا اثاثہ محفوظ رکھنے کے لیے ارشد شریف کو بیرون ملک سے نکال دیا۔
ارشد شریف اے آر وائی پر ایک مخصوص لائن لے کر بڑے سخت پروگرام کیا کرتے تھے۔ یہ باقاعدہ طور پر عمران خان کے کیمپ میں چلے گئے اور تقریبات میں عمران خان سے پہلے خطاب بھی کیا کرتے تھے۔
سوشل میڈیا پر بھی وہ بڑی معنی خیز لائنز اور تصاویر شئیر کرتے رہے ہیں۔ حالات بدلے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی شہباز شریف کی نئی حکومت آئی۔ اے آر وائی کے حکومت اور مقتدر حلقوں کے ساتھ تعلقات خراب ہونے پر پہلے صابر شاکر اور اب ارشد شریف کو علیحدہ کردیا گیا۔
خیال رہے اے آر وائی گروپ کے چئیرمین سلمان اقبال نے تحریک انصاف کی حکومت کے دور بہت زیادہ فائدہ اٹھایا۔ ان اس دور میں مقتدر حلقوں کے ساتھ بھی بڑا یارانہ ہوا کرتا تھا۔
بل گیٹس کے ساتھ 2019 میں نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں بھی سلمان اقبال وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجود تھے۔ جیسے جیسے حالات بدل رہے ہیں سلمان اقبال کے رویے میں بھی اسی رفتار اے بدلاؤ آتا جارہا ہے۔
اسی طرح عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر شہباز گل کے متنازعہ بیپر کے بعد ڈائریکٹر نیوز عماد یوسف کی گرفتاری ہوئی لیکن جلد ہی رہائی مل گئی۔ رہائی کے بعد سے عماد یوسف بھی غائب ہیں انہوں بھی بیرون ملک جانے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔
ان دیکھنا یہ ہے اے آر وائی کے اینکرز میں سے کون سا راہ فرار اختیار کرتا ہے۔ ویسے چوہدری غلام حسین پوری کوشش کررہے الٹے سیدھے بیانات اعر تجزیہ دے کر کہ کسی طرح ان کا نام باغیوں کی فہرست میں شمار ہو جائے۔ اے آر وائی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے چوہدری غلام حسین وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں اسی کیے انہیں بینی فٹ آف ڈاؤٹ مل جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے