اسلام آباد سے نعمان مقصود
ملک بھرمیں مون سون بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں،چوبيس گھنٹوں میں مزيد 27 افراد جاں بحق ہوگئےچودہ جون سے اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو91 افراد جاں بحق اور 3641زخمى ہو چکے ہیں۔
نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھاٹى کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں ايک، خیبر پختونخوا میں سات، بلوچستان میں چار جبکہ سندھ میں پندرہ افراد جاں بحق ہوئے،حاليہ بارشوں اور سيلاب سب سے زيادہ سندھ میں 422 اموات ريکارڈ ہوئى، رپورٹ کے مطابق چودہ جون سے ابتک ملک بھر میں 522 مرد، دو سو46 خواتین اور 399 بچے جان کی بازی ہار چکے، بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں تین لاکھ 72 ہزار 823 گھر تباہ ہوئے جبکہ پانچ ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک کے 80 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
