English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے پشاور کی کارروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر گرفتار

القمر

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی ہدایت پر ریڈنگ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد عدنان، رضی شاہ اور نعمت اللہ شامل ہیں۔ ملزمان ہنڈی حوالہ کے کاروبار سے منسلک تھے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی اور کرنسی سے متعلق رسیدیں اور 56 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کر لیے گیے۔ مقدمات کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک اور کاروائی میں ملزم محمد سمیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 17 پاسپورٹ برآمد کر لیا گئے۔ انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے