ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی نے 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ملک میں مہنگائی نے تاریخ کا 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اگست 2022 میں مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 میں مہنگائی 24.9 فیصد تھی۔
اگست 2021 میں مہنگائی 8.4 فیصد تھی ادارہ شماریات
اگست میں شہروں میں مہنگائی 26.2 اور دیہاتوں میں 28.8 فیصد رہی۔ اگست میں ٹماٹر 52.8 ، دال مونگ 15.2 اور سبزیاں 13.4 فیصد مہنگی ہوئیں ۔
ایک ماہ میں دال ماش 12.4 ، دال مسور 11.6 اور انڈے 7.5 فیصد مہنگے ہوئے۔ اگست میں بجلی چارجز 19.7 فیصد بڑھ گئے۔ اگست میں مائع ایندھن 6.9 فیصد مہنگا ہوا۔ شہروں میں ایک سال میں بجلی کی قیمت 123.3 فیصد بڑھ گئی۔
سالانہ بنیادوں پر دال مسور 118.6 ، پیاز 96.7 اور چنے 88.8 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں کوکنگ آئل 69.6 اور گھی 68.6 فیصد مہنگا ہوا۔ اس دوران دال چنا 65.6 ، چکن 63.2 اور دال ماش 52.3 فیصد مہنگی ہوئی۔
سالانہ بنیادوں پر بیسن 48.5 ، سبزیاں 41.6 ، اور گندم 39.8 فیصد مہنگی ہوئی۔ایک سال میں چاول 35.2 ، انڈے 34.5 اور گوشت 26 فیصد مہنگا ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں