مجلس وحدت مسلمین کے سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عراقی سفارت خانے
کی جانب سے زائرین کو ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے کافی تعداد میں ہوائی ٹکٹ زائع ہوگئے ہیں۔
اربعین پر پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداران نجف سے کربلا پیادہ روی
اور کربلا معلیٰ میں مراسم عزاداری انجام دیتے ہیں۔
رواں سال پاکستان سے اربعین حسینی پر لاکھوں زائرین کی کربلا زمینی اور فضائی راستوں سے روانگی
متوقع ہے۔ اربعین پر کربلا جانے کیلئے کے لئے زائرین نے ایران کا ویزا بھی اپلائی کیا ہوا ہے لیکن
عراقی سفارت خانہ کی تسابل پسندی سے یہ خدشہ ہے کہ زائرین کو اربعین امام عالی مقام ملک میں
ہی نہ کرنا پڑے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے دفتر خارجہ اور وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ سفارتی تعلقات و روابط
کے زریعہ زائرین کو عراقی ویزہ نہ ملنے کی موجودہ صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی
بنیادوں پر زائرین کے جلد ازجلد ویزہ حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔
No related posts.
