تجربہ کار حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔ مختلف برانڈز
کی چائے کی پتی 400 روپے تک مہنگی ہوگئی۔
مختلف برانڈز کے بسکٹ 10 روپے فی پیکٹ تک مہنگے اور 800 گرام بچوں کا خشک دودھ 300
روپے تک مہنگا ہوگیا۔
مختلف برانڈز کے مسالحہ جات 20 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔ مختلف برانڈز کا جام 62 روپے تک
اور مختلف برانڈز کا اچار 118 روپے فی بوتل تک مہنگا کردیا گیا۔
زیرہ پاوڈر,سرخ مرچ, ہلدی,دیگر مسالحہ جات بھی مہنگے کر دیے گئے۔ کچپ اور ساسز کی قیمتیں بھی
بڑھا دی گئیں۔
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرکے اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء مہنگی کردی گئیں
القمر
