ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب سے 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 39 اموات

سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 24 گھنٹے کے دوران مختلف حادثات میں 39 افراد کی
جان چلی گئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران حیدرآباد ڈویژن کے ضلع
جامشورو میں 12 اوردادو میں 6 اموات ہوئیں۔

سکھرڈویژن کے ضلع سکھر میں 10 اور گھوٹکی میں ایک شخص کی جان گئی۔ لاڑکانہ ڈویژن میں
8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

میرپورخاص ڈویژن کے ضلع میرپورخاص اورعمرکوٹ میں 2 اجانیں‌گئیں۔ سندھ میں 20 جون سے
یکم ستمبر تک مجموعی طورپر 470 اموات رپورٹ ہوئیں۔
طوفانی بارشوں اورسیلابی صورت حال میں 8 ہزار314 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان میں 3200 سے
زائد بچے، 2900 سے زائد مرد اور 2 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں