English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسیسی سفیر کے لیے پیرس میں‌ بحری بیڑے پر تقریب

القمر

پیرس سے اشفاق علی
پاکستانی نژاد فرانسیسی امجد عزیز فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد مولوی نے پاکستان میں فرانس کے
سفیر کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا. تقریب کا اہتمام امجد مالوی نے اپنے بجرے The Punjab
پر کیا۔
سفیر مسٹر گالے کے اعزاز میں پیرس میں تقریب میں فرانسیسی بزنس مین اور عرب کمیونٹی کی
شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائیندوں نے بھی شرکت کی۔

فرانس کے سفیر گالے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں۔
فرانس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں‌ متاثرین کی دل و جان سے
مدد کی ہے۔
اس مشکل کی گھڑی میں وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فرانس
ان کی ہر ممکن مدد کرےگا۔
تقریب کے میزبان امجد مالوی نے مہمان خصوصی کا تعارف مہمانوں سے کرایا۔ مہمانوں کی تواضع
موسمی مشروبات اور پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔ پاکستانی کھانوں کو فرانسیسی باشندوں نے
بے حد پسند کیا۔

امجد مالوی کا کہنا تھا اس تقریب کا مقصد پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں بہتری لانا ہے تقریب کے
آخر میں پاکستان فرانس دوستی کا کیک کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے