English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی حکومت بھکاری اور اشرافیہ امیر، لندن میں‌ جائیدادیں بنالیں

القمر

پاکستان پہلے دیوالیہ سے بچنے اور اب سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دنیا بھر بھیک
مانگنے میں مصروف ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں دنیا اب ہمیں پیسے نہیں دیتی دوست
ممالک پیسے دے دے کر تھک چکے ہیں اور روز روز مانگتے ہوئے ہمیں بھی اب شرم آتی ہے۔

تصویر کا دوسرا رخ اگر دیکھیں تو پاکستان کے لوگ بہت زیادہ امیر ہیں۔ اکنامکس ایکسپریس کی تازہ
رپورٹ کے مطابق لندن میں برطانوی شہریوں کے بعد پاکستانی شہریوں کی جائیدادیں ہیں۔
لندن میں پہلے نمبر پر بھارتی شہریوں کی جائیدادیں ہیں دوسرے نمبر پر برطانیہ کے شہری اور تیسرے
نمبر پہ دنیا بھر سے خیرات اور عرب ممالک سے مفت تیل لینے کی خواہش رکھنے والے پاکستان ہے۔

پاکستان کے شہریوں کی لندن کی طرح دبئی میں بھی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں۔ اس کا مطلب پاکستان کے
شہریوں کے پاس پیسہ بہت زیادہ ہے۔ ان کی پاکستان میں بھی پراپرٹی کثرت سے ہے۔
عوام حد سے زیادہ امیر اور حکومت انتہا سے زیادہ غریب ہے۔ یہ اس کے عوام کا دوہرا معیار ہے کہ
حکومت کشکول اٹھائے دنیا بھر میں بھیک مانگتی پھر رہی ہے اور تو اور عالمی مالیاتی ادارہ سے
سوا ارب ڈالر کے لیے عوام پر مہنگائی کا نہ رکنے والا عزاب مسلط کردیا جب بھی ملکی حالات بہتر
دیکھائی نہیں دیتے۔
دوسری طرف ایسے لوگ بھی جو ملک کے عوام اور قومی خزانہ لوٹ کے بیرون ملک جائیدادیں بناتے
جارہے ہیں۔
اس میں بزنس مین بھی ہوں گے جنہوں جائز طریقے سے پیسہ بناکے لندن، دبئی اور یورپ کے دیگر
ممالک میں جائیدادیں خریدی ہیں۔ مزید لوگ اس وقت بھی یورپ اور ترکی کی شہریت کے لیے ان
ممالک میں جائیدادیں خریدنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس ملک کے صرف سیاستدان ہی بیرون ملک کے بینکوں میں رکھا ہوا پیسہ والس لے
آئیں تو ہمیں آئی ایم ایف یا کسی کے آگے کشکول پھیلانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔
مِلک کے حالات بھی بہتر ہو سکتے ہیں اگر ملک کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پھر خدانخواستہ پاکستان
کو سری لنکا اور عراق بننے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے