اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی
درخواست ضمانت پر ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کو نوٹس جاری کردئیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت کی سماعت کی.
عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر فریقین کونوٹس جاری کردئیے، درخواست گزار کے وکلا نے
موقف اختیار کیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے شہبازگل کو گرفتار کیا۔
پمز کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے 17 اگست کو شہباز گل کا معائنہ کیا۔ شہباز گل کے
وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل پر تشدد
کے شواہد ملے ہیں۔ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔
No related posts.
