پی ٹی آئی نے نو ستمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے این او سی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این او سی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی مگر تاخیر کی جا رہی ہے۔ عدالت انتظامیہ کو این او سی اور سکیورٹی فراہمی کے احکامات دے۔
درخواست میں وفاق، ڈپٹی کمشنر، چئیرمین سی ڈی اے اور آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملک بھر سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ایسی صورت حال تحریک انصاف نے انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ مختلف شہروں میں جلسے کیے جارہے ہیں اور اب اسلام آباد میں ورکرز کنونش کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس عمل کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
تحریک انصاف کا 9 ستمبر کو ورکر کنونشن ہوگا
القمر
