چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی بریت کی مخالفت نہ کرنے پر برطرف دو پراسیکوٹر کی عہدے پر بحالی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے اسلام آباد میں زیر التواء کیسوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
اب تک کتنے پراسیکیوٹر تعینات کیے گئے اور کتنی آسامیاں خالی ہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن افسر پیش ہوئے۔
ڈپٹی سیکرٹری نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوٹر کی تعیناتی چیف کمشنر کرتا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے، کیا وہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت تعینات نہیں ہوتے؟
عدالت کو رپورٹ دیں کہ کتنے پراسیکیوٹر تعینات ہوئے اور کتنی آسامیاں خالی ہیں۔ پراسیکیوٹرز عامر سلطان گورائیہ اور فاخرہ سلطان نے برطرفی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کتنی آسامیاں خالی ہیں؟
القمر
