ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ برس یورپ میں توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کا ہوش ربا اضافہ ہوگا‘ مالیاتی فرم

لندن:مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کا کہنا ہے کہ  اگلے سال یورپی گھرانوں کے توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کا ہوش ربا اضافہ ہوگا۔

  غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس کا کہنا ہے کہ یورپ کے انرجی بلوں میں اضافے کے مسئلے پر حکومتی مداخلت کی ضرورت ہو گی  جبکہ یورپ کی مجموعی داخلی پیداوار میں انرجی بلوں کی شرح 15 فیصد ہوگی۔

آئندہ چند سالوں میں یورپ کی سڑکوں پر بجلی سے چلتی گاڑیوں کا راج ہوگا ۔مالیاتی فرم گولڈ مین ساکس  کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمت کی حد مقرر کر کے کم قیمت پر بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات زیر غور ہیں۔

دوسری جانب  خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے توانائی اس مسئلے پر تبادلہ خیال  کے لیے جمعے کو ملاقات کریں گے جس میں توانائی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

The post آئندہ برس یورپ میں توانائی کے بلوں میں 2 کھرب ڈالرز کا ہوش ربا اضافہ ہوگا‘ مالیاتی فرم appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں