ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی طرف سے پاکستان کے لیے بڑی امداد

امریکہ نے پاکستان کے لیے 450 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کے زیر استعمال ایف سولہ طیاروں کی مرمت، آلات فراہمی پر رقم خرچ ہو گی۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹنز کے ذریعے یہ رقم ایف سولہ طیاروں کی مرمت پر خرچ کی جائے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ، محکمہ دفاع اور پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے تصدیق کر دی۔
یہ رقم دفاعی مصنوعات کی غیرملکی فروخت کی مد میں دی جا رہی ہے۔

امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآرڈینیشن ایجنسی نے کانگریس کو مطلع کردیا اور سرٹیفکیشن بھی فراہم کر دی گئی۔ ایف سولہ طیاروں کے ڈھانچے، الیکٹرانک و کمپیوٹر نظام، انجن، دیگر امور میں بہتری لائی جائے گی۔

جہازوں کی مرمت، آلات کی فروخت سے خطے میں فوجی توازن پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی تعاون سے پاکستان کو انسداد دہشتگردی صلاحیت میں کئی گنا مدد ملے گی۔ مجوزہ گرانٹ کے تحت ایف سولہ طیاروں کے اپ گریڈز، صلاحیت میں اضافہ، ہتھیار، گولہ بارود شامل نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں