English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استعفی دیا نہیں تو الیکشن کیسا؟

القمر

تحریک انصاف کے رکن شکور شاد نے اسپیکرقومی اسمبلی کو استعفیٰ دینے سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ شکور شاد نے استعفیٰ منظوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
شکور شاد نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا۔ پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لئے گئے۔
رکن قومی اسمبلی نے درخواست میں کہا کہ استعفے اسپیکر کو بھیجےنہ نام لکھا، نہ تاریخ ڈالی۔پی ٹی آئی نے بتایا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔ عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے۔رکن قومی اسمبلی نے درخواست میں استدعا کی کہ استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن شیڈول معطل، سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے