سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین عدالت کیس میں تحریری دلائل جمع کرانے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کو سوموٹو کا اختیار نہیں۔میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔ یہ تحریری دلائل کی وضاحت سماعت کے دوران زبانی دلائل میں بھی کی جائیگی۔ اپنی دلیل کی حمایت میں مزید تحریری دلائل دینے کو تیار ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کو سوموٹو کا اختیار نہیں، عمران خان
القمر
