ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارا چنار میں ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں

پاراچنار میں ڈرگ انسپکٹر نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے ممنوعہ ادویات قبضے میں لے لیں اور ہول سیل گودام سیل کر دیا۔
پاراچنار شہر کے طوری مارکیٹ میں ڈرگ انسپکٹر عابد حسین نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد انور کے ہمراہ حفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور ایک ہول سیل گودام میں موجود لاکھوں روپے کے ممنوعہ ادویات پر قبضہ کر لیا۔
عابد حسین کا کہنا تھا ہول سیل گودام سے مختلف میڈیکل اسٹورز کو ممنوعہ ادویات فراہم کئے جاتے تھے۔ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹورز مالکان سے ممنوعہ ادویات نہ رکھنے اور شہریوں سے اس قسم ادویات کے استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے کیونکہ اس قسم ادویات سے کیڈنی فیلیور اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز کا کہنا تھا کہ ممنوعہ اور غیر معیاری ادویات رکھنا جرم ہے اور ہر جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں