English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

القمر

ڈینگی مچھر کے واربدستور جاری ہیں اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے،ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد کے شہری علاقوں سے 15 اوردیہی علاقوں سے 34 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اب تک ڈینگی کے 274 اور شہری علاقوں میں 148 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں،اسلام آباد میں اب تک سب سے زیادہ 81کیسز ترلائی کے علاقے سے رپورٹ ہوئے ہیں، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام اباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 4 مریض داخل کئے گئے،پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ایک ہی روز میں ڈینگی کے 7 مریض داخل ہوئے ،ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے کل 82 مریض لائے جا چکے ہیں، اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے