برطانیہ:ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں، مرحوم 96سال کی عمرمیں علیل ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کافی عرصے سے علیل تھیں، بکنگھم پیلس میں زیر علاج تھیں، ملکہ برطانیہ کے انتقال پر حکومت نے 10روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ ہونگے، ملکہ برطانیہ کے انتقال پر یونین جیک سرنگو کردیا گیا، الزبتھ دوئم ایک طویل عرصے تک برطانیہ پر حکمرانی کرتیں رہیں، مرحوم کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوگی۔
تابوت کو شاہی ٹرین کے ذریعے بکنگھم پیلس میں پہنچایا جائے گا، ملکہ الزبتھ کے دور میں 15وزرائے اعظم رہے ہیں،الزبتھ دوئم نے 25سال کی عمرمیں والد کے انتقال کے بعد شاہی تخت سنبھالا تھا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔
The post ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں appeared first on Daily Jasarat News.
