ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے سعودی وزارت دفاع کے افسر کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
ملاقات میں ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا۔ سمیر بن عبدالعزیز نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سمیر بن عبدالعزیز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں