English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کا ریکیف آپریشن

القمر

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب زدہ افراد کی بحالی اور انکو مکمل ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے فلڈ ریلیف آپریشنز کا سلسلہ یومیہ بنیادوں پر جاری ہیں۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدہ متاثرین کی بحالی اور متاثرین کو ضروریات زندگی اشیاء فراہم کرنے کے لیے یومیہ بنیادوں پر فلڈ ریلیف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں پاک فوج کی جانب سے تحصیل کلاچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ٹکواڑہ، کڑی ملنگ، کڑی احمد شاہ، قلندر، گلوٹی، روڑی، جہانگیر آباد، گرہ نواب، گرہ شہباز، گرہ بختیار، گرہ گلداد اور مڈی میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں 1600 خشک راشن کے بیگز، منرل واٹر، کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ تحصیل کلاچی کے علاقے روڑی میں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ایک عدد موٹر پمپ بھی فراہم کر دیا گیا جبکہ روڑی اور جہانگیر آباد کے متاثرین سیلاب کو 60 بستر بھی فراہم کیے گئے۔ دوسری جانب روڑی کے علاقے میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ تحصیل کلاچی کے علاقے کوٹ ظفر فردوسی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پندرہ کلو کے 80 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے جبکہ مختلف اشیاء ضروریہ سے بنائے گئے بارہ بارہ کلو کے پچاس راشن بیگز بھی متاثرین سیلاب کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے۔ سیلاب متاثرہ علاقے میں 50 عدد فرسٹ ایڈ بیگز بھی پاک فوج کی جانب سے فراہم کیے گئے تاکہ کسی حادثہ کی صورت میں اہلیان علاقہ فوری طور پر مریض کو خود ہی طبی امداد فراہم کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے