اتر پردیش : بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاں میں سفاک ہندو انتہا پسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع سہارنپورکے گاں پارولی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک 19 سالہ مسلمان نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مظفر نگر کا رہائشی شاہ رخ مزدوری کر کے کام سے واپس آ رہا تھا کہ اسے چوری کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا۔
نوجوان کے اہلخانہ نےمیڈیا کو بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے شاہ رخ پر چوری کا الزام لگایا ان کا بیٹا چور نہیں تھا بلکہ اسے دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی پولیس نے مقتول کے والد کی شکایت پر دو افراد دھرم ویر اور اومپال کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
The post ہندوانتہا پسندوں نے مسلم نوجوان کو چوری کا الزام لگا کر قتل کر دیا appeared first on Daily Jasarat News.
