عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت آگے بڑھانے کی درخواست دائر کردی گئی۔ عمران خان کی جلسہ مصروفیات کے باعث عدالت میں التواء کی درخواست دائر کی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے التواء مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پر جرح موخر کردی گئی۔ عمران خان کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کے دس ارب روپے ہرجانے کے دعوی کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
عمران خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد
القمر
