مہنگی بجلی ہے بل دینے والوں کو مزید اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ یکم اکتوبر تک بجلی12.85روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوجائے گی۔ بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ایک ہزارارب روپے سے بڑھ جائے گا۔
حکومت بنیادی ٹیرف،سہہ مائی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی8.55 روپے فی یونٹ مہنگی کرچکی ہے۔ یکم اکتوبر سے بجلی مزید4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف شرائط پر بجلی کا بنیادی ٹیرف91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھایا جائے گا۔ یکم اکتوبر سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی3.39 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔
صارفین ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ بردداشت کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سالہ دور میں بجلی9.20 روپےفی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
تجربہ کارحکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی
القمر
