English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں شدیدگرمی کےبعدموسم نےکروٹ بدلی

القمر

کراچی میں چند روز سے سورج کا پارہ ہائی تھا۔ چلچلاتی دھوپ شہریوں کا امتحان لے رہی تھی۔ ایسے موسم میں یکدم بادلوں نے انٹری دی،، تیز ہوائیں چلی،، اور مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، بحریہ ٹاون، سچل گوٹھ میں گرد آلود تیز ہواوں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔تیز ہواوں سے درخت جھومتے نظر آئے۔ لانڈھی اور قائد آباد میں بھی آندِھی آئی اور بادل برسے۔سرجانی ٹاؤن،نارتھ کراچی،نیو کراچی ، ملیر،گرومندر،ٹاور ، آئی آئی چندریگر روڈ،صفورا چورنگی، گزری میں بھی بادل برسے۔محکمہ موسمیات کےمطابق منگل کو بھی شہر میں بادل برسنے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ بتیس ملی میٹر بارش ائرپورٹ کے اطراف ہوئی۔ یونیورسٹی روڈ پر اٹھائیس اعشاریہ تین، شارع فیصل پر پچیس، مسرور بیس پر چوبیس اور گلشن حدید میں تیئس ملی میٹر بارش ہوئی۔قائد آباد میں سترہ اعشاریہ پانچ، جناح ٹرمینل پر تیرہ اعشاریہ دو، کیماڑی میں گیارہ اعشاریہ پانچ، سرجانی ٹاون میں دس اعشاریہ چھ اور سعدی ٹاون میں دس اعشاریہ چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیفنس فیز ٹو میں آٹھ اعشاریہ سات ملی میٹر بارش ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے