کراچی میں ڈینگی کیسزرپورٹ ہونےکاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی سے 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کےمطابق ضلع وسطی میں 48،ضلع شرقی میں 36،ضلع کورنگی میں 32کیسز رپورٹ ہوئے۔اعدادوشمارکےمطابق ضلع جنوبی میں 25،ضلع غربی میں 4،ضلع ملیراورضلع کیماڑی میں8کیسزرپورٹ ہوئے۔رواں سال ستمبر کے مہینے میں1ہزار 227 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کےمطابق مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔رواں سال ڈینگی سے9 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
کراچی میں ڈینگی بےقابو،161کیسزرپورٹ
القمر
