چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیلاب کی صورت حال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
طاہر جاوید نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے اپنے دورہ سندھ پر پی ٹی آئی چیرمین کو بریف کیا۔ عمران خان نے طاہر جاوید اور دورہ کرنے والےامریکی رہنماؤں کی امداد کے جزبے کو سراہا۔
عمران خان نے کہا اپ کا جذبہ قابل تحسین ہے ، سیلاب میں پھنسے افراد کو ابھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔ معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ تمام بحرانی صورت حال کا ایک ہی حل عام انتخابات کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے۔ عوام کے مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی تمام چیلنجر سے نمٹ سکتی ہے۔ طاہر جاوید نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مزید کوششیں کریں گے۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
