English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 3 مریض جان سے گئے

القمر

کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداوشمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 3 افراد موت کا شکار ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 16 ہزار 973 ٹیسٹ کئے گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 118 مریض رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کی سب سے ذیادہ شرح لاہور میں ریکارڈ ہوئی۔ لاہور میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 38 فیصد رہی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گلگت میں مثبت کیسز کی شرح 1.64 اور لاہور میں 1.42 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے