English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہاؤالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو نوٹس

القمر

سپریم کورٹ نے جعلی لاء کالجز کے معاملے پر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا. عدالت نے یونیورسٹی سے منسلک جعلی لا کالجز اور داخلہ کے معاملے پر ایف ائی اے سے بھی رپورٹ طلب کرلی. سپریم کورٹ نے کہا وائس چانسلر بتائیں کہ عدالتی حکم پر تین سال میں عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟
سپریم کورٹ میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے منسلک جعلی لاء کالجز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مظاہر نقوی نے وائس جانسلر یونیورسٹی سے استفسار کرتے ہوئے کہا آپ کو کونسی غلط فہمی ہے تین سال میں آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا. جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا لیگل ڈائریکٹوریٹ کو ابھی تک طالب علموں کا ریکارڈ کیوں فراہم نہیں کیا گیا اگر ریکارڈ میں ٹمپرنگ ہوئی تو سارے جیل جائیں گے. ریکارڈ کی فراہمی میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے. وکیل پاکستان بار کونسل نے کہا سپریم کورٹ کے حکم پر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے 32 لاء کالجز کا الحاق ختم کرنا تھا 2018 سے اج تک یونیورسٹی نے ایک بھی لاء کالج کی منظوری ختم نہیں کی. دوران سماعت خاتون وکیل نسریں مجید چوہان نے کہا وکلا کی جعلی ڈگریوں کو چیلنج کرنے والے وکلا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے. احسن بھون کی ڈگری چیلنج کرنے پر وکیل محمد ندیم کو سی آئی اے نے اٹھا لیا وکیل کو قتل کے مقدمے میں پھنسا دیا گیا. جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا جعلی ڈگریوں کے حوالے سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں. عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے