کراچی کے جناح اسپتال میں 25 سالہ خاتون کے چھ بچوں کی بیک وقت پیدائش 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔
کالاپل کی رہائشی حنا ناظم کے بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی جناح اسپتال کے شعبہ گائنی کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے بچوں کی زچگی کی۔ 25 سالہ خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔
6 میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں۔
بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکی بیوٹر میں رکھا گیا ہے۔
