English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

القمر

پاکستان کے خلاف سات ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی 19 رکنی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچی ہے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے پہلے مرحلہ میں ابتدائی ٹی ٹوئنٹی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ اگلے ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا ۔انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے۔
سیریز کے ابتدائی چار میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تینوں میچز بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طے ہیں۔
کراچی میں دونوں ٹیمیں ہفتہ کی شام سات بجے اپنے پریکٹس سیشنز کا آغاز کریں گی، یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا جبکہ میچز کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے