کراچی شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے کارکن کی نماز جنازہ میں بدمزگی۔ پارٹی رہنما عامر خان شرکت کئے بغیر لوٹ گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن وسیم راجو کی شاہ فیصل کالونی میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے بدتمیزی کی۔ واقعے کے بعد کارکنوں نے عامر خان کو حصار میں لے لیا۔ مشتعل کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔ عامر خان نماز جنازہ میں شرکت کئے بغیر ہی روانہ ہو گئے ۔
ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرعامرخان پر حملہ
القمر
