English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاستدان فوج کے معاملات میں دخل نہ دیں چودھری شجاعت

القمر

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مناسب یا غیر مناسب تو علیحدہ بات ہے لیکن سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں ڈالیں، اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تو یہاں تک ہو رہا ہے کہ ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں اور شادیوں میں بھنڈ بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ ان میں فوجی کون ہے، وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر اشارہ کر کے ایک دوسرے کو کہتے ”بھاگ لگے رہن سانوں وی کجھ دیو“۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور اخبارات میں فوجی افسروں کے متعلق برادری ازم کو موضوع بنا کر گفتگو کی جاتی ہے، ہم سب سیاستدانوں کو عہد کرنا چاہیے کہ اس روش کو ختم کریں، فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے