English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آپ کا ساتھ ہم کیوں دیں ؟ ایم کیوایم پاکستان کا وزیراعظم سےاستفسار

القمر

کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے مختلف حکومتوں میں جانے کی بڑی وجہ دو سو سے زائد لاپتہ کارکن تھے۔ ہمیں تین کارکنوں کی لاشیں ملیں۔ وزیر اعظم بتائیں ہم آپ کا ساتھ کیوں دیں۔کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کارکن عابد عباسی کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی پھٹ پڑے۔ کہا مختلف حکومتوں میں جانے کی بڑی وجہ دو سو سے زائد لاپتہ کارکن تھے، لیکن اس کی بھاری سیاسی قیمت ادا کی۔ان کا کہنا تھا کہ مذہب معاشرے میں لوگ لاپتہ نہیں ہوتے۔ وزیر اعظم بتائیں ہم آپ کا ساتھ کیوں دیں۔ ان حالات میں حکومت کیسے چل پائے گی۔ ہمیں تین کارکنوں کی لاشیں ملیں۔ قوم ہم سے سوال کر رہی ہے۔وزیر اعظم خود آکرکارکنوں کے اہل خانہ کوجواب دیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے