حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر ملک بھر میں سیکیورٹی کیلیے پاک فوج تعینات کرنے کا
فیصلہ کر لیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں کی درخواست پر پولیس کی معاونت
کیلیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے.
وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے
فوج کی خدمات کی منظوری دی.
چہلم کے دوران پاک فوج کے جوان پولیس کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے. چہلم کے
جلوس ،راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے.
کئی شہروں میں پہلے ہی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاچکی ہے اور موبائل سروس بھی بند کردی
جاتی ہے۔
چہلم امام حسین ماہ صفر کی 20 تاریخ کو منعقد کیا جاتا ہے. اس موقع پر ملک بھر میں مجالس اور جلوس
برآمد کیے جاتے ہیں.
