English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم کا سیکیورٹی پلان

القمر

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا امن و امان برقرار
رکھنے کیلئے اسپیشل یونٹس، ریزرو نفری سمیت مجموعی طور پر 2664 سے زائد پولیس جوانان و افسران
ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ 19 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی نگرانی میں چہلم سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو 05 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے مجموعی طور پر ڈیرہ پولیس کے 2664
جوان و افسران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے جن میں 2 ایس پی، 6 ڈی ایس پی، 2 انسپکٹر، 22 سب
انسپکٹر ،67 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 348 حوالدار اور 2217 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ہر سیکٹر کا انچارج ڈی ایس پی رینک کا آفیسر ہو گا، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 60 مجالس کا انعقاد ہو گا
33 چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ 13 تھلہ جات کو حساس ترین قرار دئیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس دفتر میں ضلعی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ڈیرہ شہر 33 مقامات پر ناکہ بندیاں لگا کر سیل
کیا گیا۔ 19ستمبر 2022 تک ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، قیام
امن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے