English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد، میڈیکل کیمپ بھی لگایا

القمر

ڈیرہ اسماعیل خان سے توقیر زیدی

پاک فوج کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک آرمی کی جانب سے تحصیل کلاچی میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔
مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی ہر گھڑی میں مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں تحصیل کلاچی کے کالج میں پاک آرمی کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی کے ڈاکٹروں نے نہ صرف سیلاب سے متاثرہ مریضوں کا معائنہ کیا بلکہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔
سیلاب متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک آرمی کی جانب سے نان فوڈ آئٹم کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردنوش بھی سیلاب متاثرین میں تقسیم کی گئیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سیلاب ایک بڑی آزمائش بن کر سامنے آیا تاہم سول سوسائٹی ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کے جوانوں کی انتھک کوششوں سے متاثرین کی امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے