سرگودھا سے شیخ عثمان
سرگودھا ضلع میں 41000 ہزارسے زائد رجسٹریوں کے انتقالات نہ ہونے کی وجہ سے شہری در بدر
ہوکر رہ گئے ہیں. بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے 41000 ہزارسے زائد رجسٹریوں کے
انتقالات نہ ہونے کی رپورٹ طلب کرلی اور باقاعدہ طور پرچٹھی لکھ کر وضاحت طلب کی گئی ہے.
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایک چٹھی ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ارسال کی گئی ہے جس میں رجسٹریشن
برانچ اور ای خدمت سنٹر میں پاس ہونیوالی رجسٹریوں کے انتقالات نہ ہونے کی وضاحت مانگی گئی ہے
آن لائن سسٹم ہونے کی وجہ سے 41000 ہزارسے زائد انتقالات رجسٹریشن برانچ اور 1100انتقالات ای خدمت سنٹر کے بقایا چلے آرہے ہیں جس پر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم انتقالات کرنے کی مد میں نہ صرف فیسیں ادا کررہے ہیں بلکہ کھلی کچہری میں پیش ہونے سے قبل ہی ریونیو کا عملہ ہم سے شکایت کی تفصیلات حاصل کرلیتا ہے اور ہمیں افسران کے پاس پیش نہیں ہونے دیا جاتا جس کی وجہ سے 41000سے زائد انتقالات التواء کا شکار ہیں کمشنر سرگودھا اس کا نوٹس لیں اور فوری طور پر غفلت کے مرتکب عملہ کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ سائلین کو ریلف اور آسانی پیدا ہو سکے.
سرگودھا میں انتقالات نہ ہونے کی وجہ سے شہری دربدر
القمر
