ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چہلم امام حسین پر ملک بھر میں جلوس نکالے گئے

چہلم امام حسین علیہ اسلام کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں علم، تعزیہ اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بار گاہ بموں شاہ سے برآمد ہوا اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا رات 1 بجے امام بارگاہ یلہ شاہ پر اختتام پذیر ہو گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں تعزیہ علم اور ذوالجناح کا ماتمی جلوس امام بار گاہ بموں شاہ سے نکالا گیا جو اپنے روائتی راستوں ہاشمی چوک حسینیہ چوک، خمینی چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ یلہ شاہ پر مکمل ہوا۔ جلوس میں عزادار نوحہ خوانی، ماتم داری اور سینہ کوبی کر رہے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں اور لنگر ونیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں